السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ چین والی گھڑی پہن کر یا کوئی دو انگوٹھی چاندی والی پہن کر یالوہا یاپیتل یاسونے کی انگوٹھی پہن کر یا ہاتھ میں لوہے تانبے یاسونےیا چاندی کا ہاتھ میں چھلّہ پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے مطلب یہ کہ نماز ہوگی یا نہیں
برائے مہربانی بحوالہ جوابات عنایت فرمائے
🛄🛄🛄🛄🛄🛄🛄🛄🛄🛄🛄
سائل سلمان رضا دہلی
🛄🛄🛄🛄🛄🛄🛄🛄🛄🛄🛄
وعلیکم السلا م ورحمة اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
چین والی گھڑی کا مسئلہ مختلف فیہ ہےاس لئے احوط یہ ہے کہ نہ استعمال کیا جاے
ایسا ہی
📚فتاوی شار ح بخار ی ج1🗂ص30 پر ہے
اور رہا انگوٹھی کا مسئلہ تو اس کے بارے میں فتاوی عالمگیر ی وغیرہ میں یہ ھے کہ
مردوں کے لئے سونے کی انگو ٹھی پہننا حرا م ھے
📚 فتاوی عالمگیری جلد5صفحہ🗂 295
مردوں کے لئے چاندی کی ساڑھے چار ماشہ ( گرام ) سے کم کی صرف ایک انگوٹھی ایک نگ والی پہننا جائز ھے چند انگوٹھی یا چند نگ والی انگوٹھی مردوں کو پہننا جائز نہیں عورتوں کو جائز ھے
📚فتاوی رضویہ جلد 9 🗂صفحہ 14
حضور اعلی حضرت ر ضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ ،، شرعا چاند ی کی ایک انگوٹھی ایک نگ کی کہ وز ن میں ساڑھے چار ماشہ سے کم ھو پہننا جائز ھے ۔
📚فتاوی رضویہ مترجم
جلد 22 🗂صفحہ141
اس کے علاو ہ پہننے کے سلسلے میں فرماتے ہیں کہ ،، ایک آد ھ بار پہننا گناہ صغیرہ اور اگر پہنی اور اتار ڈالی تو اس کے پیچھے نماز میان حر ج نہیں اور اگرنماز میں پہنے ھو تو اسے امام بنانا ممنو ع ، اور اس کے پیچھے نماز مکروہ ، یوں ہی جوپہنا کرتا ھے اس کا عاد ی ھے فاسق معلن ھے اور اس کو امابنانا گناہ اگر اس ونماز میں نہ پہنےھو ،،
📚فتاوی رضویہ مترجم ج 6🗂ص 601
مرد وں کو سونے کی انگوٹھی پہن کر نماز پڑھنا اور پڑھانا مکروہ تحریمی ھے
📚فتاوی رضویہ جلد 9 🗂صفحہ 56
تکبر کے طور پر انگو ٹھی پہننا جائز نہیں
📚فتاوی رضویہ مترجم ج 22🗂ص 141
سونے چاندی کے علاوہ دوسری دھاتوں مثلاً لوہا پیتل ،تانبہ، رولڈ گولڈ ، رانگا وغیرہ کے زیورات یا انگوٹھیاں مردیاعورت کسی کو پہننا جائز نہیں ان دھاتوں کو پہن کر مرد یا عورت کسی نے بھی نماز پڑھی تو نماز مکروہ تحریمی ھوگی
📚فتاوی رضویہ ج 9 🗂ص 14
📚فتاوی فیض الرسول ج 2 🗂ص 565
📗جنتی زیور 🗂ص 310
عورت جتنا چاھے اتنا سونا چاندی پہن سکتی ھے ۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
🛄🛄🛄🛄🛄🛄🛄🛄🛄🛄🛄
✍🏻ازقـــلــم :مــعــیــن الــدین الأزهـــري
📱+91 9337025391
حـــضــور افـــــضــــل الـــعـــلــمـــاء گــــروپــــ
🛄🛄🛄🛄🛄🛄🛄🛄🛄🛄🛄
📠الـــــمـــــشــــتـــــهـــــر :
مــــحـــمــد آصــــفـــــ رضــــا دهــــلـــــي
🛄🛄🛄🛄🛄🛄🛄🛄🛄🛄🛄