Thursday, 19 April 2018

🏵مرد اور عورت کو کفن پہنانے کا طریقہ🏵
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ
جنازہ میں میت (مرد )(عورت) کو کفن پہنانے کا کیا طریقہ ہے سنت کے مطابق ؟؟برائے مہربانی تتفصیلاً جواب دے کر ہمارے ذہن کو سوالات کے زنجیر سے آزاد کریں ۔۔۔۔۔۔اللہ آپکے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے (آمین )
⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔
سائلہ نسرین امحدی
⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔

الجواب بعون الملک الواھاب

مرد کوکفَن پہنانے کا طریقہ

کفن کو ایک یاتین یا پانچ یا سات بار دُھونی دے دیں۔

پھر اِس طرح بچھائیں کہ پہلے لفافہ یعنی بڑی چادر
اس پر تہبند
اوراس کے اوپر کفنی رکھیں ،

اب میِّت کو اِس پر لٹائیں اور کَفْنی پہنائیں ،

اب داڑھی (نہ ہو تو ٹھوڑی پر)اور تمام جسم پر خوشبو مَلیں ،وہ اعضاء جن پر سجدہ کیا جاتا ہے یعنی پیشانی ،ناک، ہاتھوں ، گھٹنوں اور قدموں پر کافور لگائیں۔

پھر تہبند اُلٹی جانب سے پھر سیدھی جانب سےلَپیٹیں ۔

اب آخرمیں لفافہ بھی اسی طرح پہلے الٹی جانب سے پھر سیدھی جانِب سےلَپیٹیں تاکہ سیدھا اُوپر رہے۔

سَر اور پاؤں کی طرف باندھ دیں۔

 عورت کو کفن پہنانے کا طریقہ

کفْنی پہنا کر اُس کے بالوں کے دوحصّے کرکے کفْنی کے اوپر سینے پر ڈال دیں

اوراوڑھنی کو آدھی پیٹھ کے نیچے بچھا کر، سر پر لاکر ،منہ پر نقاب کی طرح ڈال دیں کہ سینے پر رہے۔

اِس کا طول آدھی پشت سے نیچے تک

اور عَرْض ایک کان کی لوسے دوسرے کا ن کی لو تک ہو۔

بعض لوگ اوڑھنی اس طرح اڑھاتے ہیں جس طرح عورتیں زندگی میں سر پر اوڑھتی ہیں یہ خلافِ سنّت ہے ۔

پھر بدستور تہبند و لفافہ یعنی چادرلَپیٹیں۔

پھر آخر میں سینہ بند پستان کے اوپر والے حصّے سے ران تک لاکرکسی ڈوری سے باندھیں

واللہ اعلم بلصواب
⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔
✍🏻ازقـــلــم :مــعــیــن الــدین الاازهـــري
📱+91 9337025391
حـــضــور افـــــضــــل الـــعـــلــمـــاء گــــروپــــ
                                           
⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔
📠الـــــمـــــشــــتـــــهـــــر :   
مــــحـــمــد آصــــفـــــ رضــــا دهــــلـــــي 
⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home