کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ
عرض یہ ہے کہ مردوں کے ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے سے متعلق کئی احادیث ہیں لیکن عورتوں کو اس حکم سے استثناء کا حکم کہاں سے ثابت ہے رہبری فرمائیں کرم ہوگا
سائل.انور رضا
الجواب بعون الملک الوھاب
قیام میں ہاتھ باندھنے کے تعلق سے حدیث دونوں طرح کی ہے وضع صدر و تحت سرہ کی
قیام میں ہاتھ باندھنا برائے تعظیم ہے
📚صاحب ھدایہ فر ماتے ہیں اقرب التعظیم ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے میں ہے
اور عورتوں کے لئیے ارکان میں وہ صورتیں زیادہ مناسب ہے جس میں اس کے لئیے ستر عورت زیادہ پائی جاتی ہو عورتوں کا سینے پر ہاتھ باندھنا زیادہ ستر عورت ہے اس لئیے وضع صدر والی حدیث عورتوں کے لئیے مختار ہوئی
صاحب ھدایہ نے کئی جگہ وذالک استر لھا کہ کر یہ بتانا چاہا کہ جسمیں زیادہ ستر پوشی ہو عورتوں کے لیے وہی مناسب ہے
واللہ اعلم بالصواب
🔳🔳🔳🔳🔳🔳🔳🔳🔳🔳🔳
✍ازقلم.
معین الدین الأزھــــــری


0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home