Thursday, 19 April 2018


🏵سنت غیر موکدہ میں قعدہ اولی کے بعد درود شریف اور تیسری رکعت میں تعوذ و تسمیہ پڑھنے کا حکم ہے🏵

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
*کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ
عصر اور عشاء کی پہلی والی سنت میں قاعدہ اولی میں دونو درود شریف اور تیسری رکعت میں سبحانک اللہ ہماہ اور تعوذ تسمیہ پڑھناکیسا ہے

⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔
سائلہ سبیلہ امجدی
⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

صورت مستفسرہ میں عصر اور عشاء کی پہلی چار رکعتیں جو ہیں وہ سنت غیر موکدہ ہیں یعنی وہ نفل کے حکم میں ہیں
چار رکعت والی نفل میں قعدہ اولی میں التحیات کے بعد بعد درود شریف پڑھنا مستحب ہے
📚درمختار جلد اول صفحہ 95
اور سنت غیر موکدہ اور نفل نماز کی تیسری رکعت میں جب کھڑا ہو تو اس وقت پہلے ثناء یعنی سبحانک اللھم پھر تعوذ تسمیہ یعنی اعوذباللہ اس کے بعد بسم اللہ شریف پڑھ کر سورہ فاتحہ پڑھے
📚بحوالہ مسائل سجدہ سہو صفحہ 102
وھو سبحانہ تعالٰی و رسولہ صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم اعلم بالصواب
⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔
✍🏻ازقلم معين الدين الأزهري
📱+91 93370 25391
⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home