🖤جہیز کا مطالبہ کرنا کیسا ہے🖤
السلام علیکم و رحمتہ للہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ
جہیز کا مطالبہ کر نا کیسا ہے بحوالہ جواب عنایت فرمائیں
⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔
سائل نسیم اشرف مدھو بنی
⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسولہ میں لڑکا یا اس کے گھر والے کا شادی کرنے کے لیے جہیز مانگ کر لینا جائز نہیں مثلا موٹرسائیکل کار وغیرہ کا مطالبہ کرنا یہ بھی حرام ہے اس لئے کہ یہ رشوت ہے
📚 فتاوی عالمگیری میں ہے
لواخذا اھل المرأة شيئا عند التسلیم فللزوج ان یستردہ لأنه رشوة کذا فی البحر الرائق
یعنی عورت کے گھر والے نے رخصتی کے وقت کچھ لیا تھا تو شوہر کو اس کے واپس لینے کا حق ہے اس لئے کہ وہ رشوت ہے
جب لڑکے والے سے لینا رشوت ہے تو لڑکی والوں سے لینا بدرجہ اولی رشوت ہے
اور حدیث پاک میں ہے
لعن رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم الراشی والمراشی
وھکذا الراشی والمرتشی کلاھما فی النار
یعنی رشوت دینے والے اور رشوت لینے والے پر حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم نے لعنت فرمائی ہے
📚ترمذی و ابو داؤد کی روایت ہے
(📚فتاوی برکاتیہ صفحہ 267)
واللہ اعلم بالصواب
⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔
✍🏻ازقـــلــم :مــعــیــن الــدین الاازهـــري
📱+91 9337025391
حـــضــور افـــــضــــل الـــعـــلــمـــاء گــــروپــــ
⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔
📠الـــــمـــــشــــتـــــهـــــر :
مــــحـــمــد آصــــفـــــ رضــــا دهــــلـــــي
⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔


0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home