🔮واشنگ مشین کے استعمال کا حکم🔮
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں
واشنگ مشین سے کپڑا دھونا کیساہے؟نیز پاک اور ناپاک کپڑے ملاکر دھوے جائیں توکیاحکم ہے
بحوالہ جواب عنایت فرمائیں ؟بیان فرمائیں
⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔
سائلہ شبینہ امجدی
⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ
الجواب بعون المک الوھاب
صورت مسؤلہ میں عرض ھیکہ واشنگ مشین میں ناپاک کپڑا مندرجہ ذیل صورت میں پاک کر سکتے ہیں؛؛ یعنی واشنگ مشین میں کپڑے ڈال کر پہلے پانی بھر لیجئے اور کپڑوں کو ہاتھ وغیرہ سے پانی میں دباکر رکھئے تاکہ کپڑے کا کوئی حصہ ابھرا ہوا نہ رہے اور اوپر کا نل کھلا رکھئے اب نیچے کا سوراخ بھی کھول دیجئے اس طرح اوپر نل سے پانی آتا رہے گا اور نیچے سوراخ سے بہتا رہے گا اور جب ظن غالب آجائے کہ پانی نجاست کو بہا لے گیا ہوگا تو کپڑے اور مشین کے اندر کا پانی پاک ہو جائیگا جبکہ نجاست کا اثر کپڑوں وغیرہ پر باقی نہ ہو؛ لہذا ضرورتاً مشین کے اوپری کنارے مذکورہ طریقے پر شروع ہی میں دھو لینے چا ہئیں؛
البتہ اگر بالٹی یا کپڑے دھونے کی مشین میان پاک کپڑوں کے ساتھ ایک بھی ناپاک کپڑا پانی کے اندر ڈال دیا تو سارے ہی کپڑے ناپاک ہوجائیں گے اور بلا ضرورت شرعیہ اءسا کرنا جائز نہیں؛
وھکذا؛ فتاوی رضویہ شریف میں اعلحضرت عظیم البرکت الشاہ امام احمد رضا فاضل بریلوی علیہ الرحمتہ والرضوان قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں بلا ضرورت پاک شئی کو ناپاک کرنا ناجائز و گناہ ہے ؛
📚فتاوی رضویہ جلد اول
🗂ص 792
فبذالک؛ فتاوی رضویہ شریف جلد 4 پر اعلحضرت فرماتے ہیں کہ؛ جسم اور لباس بلاضرورت شرعیہ ناپاک کرنا بھی حرام ہے
📚فتاوی رضویہ جلد 4 🗂ص585
نیز بحرالرائق میں ہے کہ پاک چیز کو ناپاک کرنا حرام ہے
📚بحراپرائق جلد اول🗂 ص 170
لہذا ضروری ہے کہ پاک اور ناپاک کپڑے جدا جدا دھوئیں اگر ساتھ ہی دھونا ہے تو ناپاک کپڑے کانجاست والا حصہ احتیاط کے ساتھ پہلے پاک کر لئے جائیں پھر بیشک دیگر میلے کپڑوں کے ہمراہ ایک ساتھ واشنگ مشین میں ڈال کر اس کو بھی دھو لیجئے؛
📚 نجاستوں کا بیان مع کپڑے پاک کرنے کے طریقے
🗂صفحہ نمبر 29/30
واللہ و رسولہ اعلم بلصواب
⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔
✍🏻ازقـــلــم :مــعــیــن الــدین الأزهـــري
📱+91 9337025391
حـــضــور افـــــضــــل الـــعـــلــمـــاء گــــروپــــ
⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔
📠الـــــمـــــشــــتـــــهـــــر :
مــــحـــمــد آصــــفـــــ رضــــا دهــــلـــــي
⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔⛔


0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home