*🌹بکری ذبح کی گئ اور بچہ بھی نکلا تو اب کیا حکم ہے؟ ــ🌹*
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسلئہ میں کہ بکری ذبح کی گئی اور اس بکری کا بچہ پیدا ہو گیا زندہ یا مردہ تو وہ جانور حلال کی حیثیت رکھتا ہے یا حرام کی؟ اور اس بکری کے بچہ کا کیا کیا جائے برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں ــ
*🌹سائل🌹شمس رضا*
*وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعون الملک الوھاب*
*صورت مسئولہ میں حضرت علامہ مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں" جس بکری کے پیٹ سے بچہ نکلے خواہ زندہ ہو یا مردہ اگر وہ شرعی طریقہ پر ذبح کی گئی ہے تو اس بکری کا گوشت کھانا جائز ہے ــ*
*🏷اور جو بچہ اس کے پیٹ سے زندہ نکلے اگر چاہیں تو اس کو بھی ذبح کردیں اور چاہیں تو باقی رکھیں ــ لیکن قربانی کے جانور کے پیٹ میں سے زندہ بچہ نکلے تو اس کا ذبح کرنا ضروری ہے ــ*
*📗 ( فتاوی فیض رسول جلد 2 کتاب الذبح صفحہ 428 )*
*🌹واللہ تعالی اعلم ورسولہ اعلم بالصواب 🌹*
ـــــــــــــــــ
*✍ازقــــــلم,حضرت علامہ مفتی معین الدین الأزھـــــری صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی ـ نئ دہلی*
6203980319
ــــــــــــــــــ
*✍المرتب؛اسـیر تاج الـشریعه*
*محمد ریاض الدین رضوی ممبئ*
ــــــــــــــــــــــــ
💚امام اعظم گروپ💚


0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home