*🌹کیا زکاۃ کی رقم سال پورا ہونے سے قبل دے سکتے ہیں یا نہیں ــ🌹*
*السلام علیکم ورحمت اللہ وبر کاتہ*
*کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ پر*
*رقم پر سال نہیں گزرا ہے چار مہینہ ہوا ہے تو کیا رمضان میں ایڈوانس زکواة دے سکتے ہیں یا نہیں بہ حوالہ جواب عنایت فرمائیں*
*عین نوزش ہوگی*
*🌸سـائـل " محمد حسان رضا قادری🌸*
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
*✍الجواب بعون الملك الوهاب*
*🏷صورت مسئولہ میں سال پورا ہونے سے پہلے زکوٰۃ دینے کی تین شرطیں ہیں:*
*(1): جس مال پر جس سال کی زکوٰۃ دے رہا ہے اس مال پر وہ سال شروع ہو چکا ہو ۔*
*(2): جس مال کے نصاب کی زکوٰۃ دی ہے وہ نصاب سال کے آخر میں کامل طور پر پا یا جائے۔*
*(3): جس مال کی زکوٰۃ دی ہے ،زکوٰۃ دینے اور سال پورا ہونے کے درمیان وہ مال ہلاک نہ ہوا ہو۔*
*📙فتاوٰی عالمگیری میں ہے: "*
*🌹وانما یجوزالتعجیل بثلاثة شروط: احدھاان یکون الحول منعقدًا علیہ وقت التعجیل والثاني ان یکون النصاب الذي ادی عند کاملاً في آخر الحول والثالث ان لا یفوت اصلہ فیمابین ذالک".*
*تـرجمـــہ:*
*🌷زکوٰۃ کا سال پورا ہونے سے پہلے ادا کرنا تین شرائط سے جائز ہے۔ایک یہ ہے کہ زکوٰۃ ادا کرتے وقت اس مال پر سال شروع ہو چکا ہو،دوسری شرط یہ ہے کہ جس نصاب کی زکوٰۃ ادا کی وہ نصاب سال کے آخر میں کامل طور پر پایا جائے،تیسری شرط یہ ہے کہ (زکوٰۃ ادا کرنے اور سال پورا ہونے کے درمیان )وہ مال ہلاک نہ ہو۔*
*📚فتاوٰی عالمگیری، جلد1،صفحہ176، دارالفکر بیروت*
*🌸آپ ایڈوانس زکوۃ ادا کرسکتے ہیں، اگر آخری دوشرطیں سال کے آخر میں پائی گئیں تو آپکی زکوۃ مکمل طور پر ادا ہوجائیگی۔*
*🌹واللہ و رسولہ اعلم بالصواب🌹*
*✍🏻کتبہ حضرت علامہ مفتی معین الدین الأزھــــــری صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی ـ نئ دہلی*
*📱 6203980319*
ــــــــــــــــــ
*📝المشتہـــــــر محــــمد امتیــــازالقــــادری*
ــــــــــــــــــ
*آپ کاسوال ہماراجواب 16*


0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home